نئی دہلی، 28 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندوستان کی طرف سے پاکستان کے دہشت گردانہ ٹھکانوں پر کئے گئے ایئراسٹرائیک سے سیاسی فائدہ لینے والے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی ریاستی صدر بی ایس یدی یورپا کے بیان پر مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے انہیں نصیحت دی ہے۔وی کے سنگھ نے کہا کہ ہم ایک ایسے ملک کے طور پر کھڑے ہیں،ہماری حکومت کچھ اور سیٹیں جیتنے کے لئے نہیں بلکہ ملک اور شہریوں کی حفاظت کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔وی کے سنگھ نے ٹویٹ کر کے کہاکہ بی ایس یدی یورپا جی میں آپ سے متفق ہوں،ہم ایک ملک کے طور پر کھڑے ہیں،ہماری حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے قدم ملک کی سلامتی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے ہیں نہ کہ کچھ اضافی نشست جیتنے کے لئے،اٹل بہاری واجپئی کی یہ نشانی ہماری پوزیشن بتاتی ہے۔